2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:50
سندھ میں گرمی کی تعطیلات کا فیصلہ نہ ہوسکا
اے آر وائی - سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے لاکھوں طلباء، اساتذہ اور والدین کو مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔
محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی نے گذشتہ سال جولائی اگست میں موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی منظوری دی تھی تاہم کیمرج اسکول سسٹم کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں نے اس سال بھی محکمہ تعلیم کے فیصلہ پر عمل در آمد سے معذرت کرلی ہے۔
محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس دو مرتبہ ملتوی کیا جاچکا ہے، تیسری مرتبہ اسٹرینگ کاکیمٹی کا اجلاس جمعہ کے روز این جی وی اسکول میں طلب کیا گیا ہے۔ اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے باعث تعطیلات جولائی اگست میں کرنے کے سابقہ فیصلہ پر عمل کیا جائے۔