تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:51

مانسہرہ:بس کو حادثہ،15افرادجاں بحق،21زخمی

اے آر وائی - کوہستان میں اسکردو جانے والی بس مکان سے ٹکرا گئی جس سے پندرہ افراد جاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔



مسافر بس کوہستان میں کوز کمیلا کے قریب تیز رفتاری کے باعث مکان سے ٹکرائی ۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں چھ سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بس میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔ اور اکیس زخمیوں کو بٹ گرام اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔



وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.