2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:51
کراچی: ڈیپوٹیشن پرتعینات افسران کوعہدوں سے ہٹادیاگیا
اے آر وائی - سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے ڈیپوٹیشن پر تعینات دوسوپانچ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے جبکہ مختلف محکموں کے جن چھ افسران کو سندھ حکومت نے ضم کیا تھا انہیں بھی اپنے اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈپیوٹیشن افسران کو فارغ نہ کرنے پرچیف سیکریٹری سندھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا تھا اور جمعرات کی صبح طلب کیا ہے اس کے بعد سندھ حکومت نے ان افسران کو فوری فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
سندھ گورنمنٹ کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میں گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشاد شیخ ، سیکریٹری بلدیات علی احمد لوند، پولیس کے ایس پی شاہد مہیسر ، وزیراعلیٰ کے خصوصی سیکریٹری ڈاکٹر عطا پنہور ، ڈی ایس پی شیراز اصغر ، ڈاکٹرنوراللہ ،واحداوکیلی ، فتح محمد شیخ ، طالب مگسی ، کرن نعمان ، لعل خان جتوئی ، عمران جتوئی ، ڈی ایس پی ضمیر عباسی ودیگر شامل ہیں۔