تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:51

ایبٹ آباد: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت طالبہ جاں بحق

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے طالبہ جاں بحق لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج۔



ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ملک پورہ کی رہائشی بارہویں جماعت کی طالبہ حنا بشیر ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئی،حنا بشیر ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پربلڈنگ سے گرکرشدید زخمی ہو گئی تھی جسے ایوب میڈیکل کمپلکس میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں آکسیجن اور ڈاکٹر موجودنہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی۔



لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا،اور ملوث ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.