2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:52
لیاری آپریشن کے خلاف ملتان میں شہریوں کا احتجاج
اے آر وائی - ملتان میں متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام لیاری آپریشن میں عورتوں اور بچوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت متحدہ شہری محاذ ملتان کے صدر طارق نعیم اللہ نے کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لیاری آپریشن فوری بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں عورتوں اور معصوم بچوں کا مارا جانا انتہائی افسوس ناک ہے، ملتان کے عوام مشکل گھڑی میں لیاری کے عوام کے ساتھ ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیاری میں موجود جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے۔