2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:52
جنوبی پنجاب صوبہ، ملتان میں جشن ، مٹھائیاں تقسیم
اے آر وائی - ملتان میں پیپلز پارٹی کےکارکنوں نےجنوبی پنجاب صوبےکی قرارداد منظورہونےپربھنگڑےڈالے،وزیراعظم کی رہائشگاہ کےسامنےجشن منایاگیا اورمٹھائیاں تقسیم کیں گئیں ۔
قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سےصوبہ جنوبی پنجاب اور وزیراعظم پراعتماد کی قراردادمنظور ہونےکی خوشی میں پیپلز پارٹی کےکارکنوں نےوزیراعظم ہاؤس کےباہر جشن مناتے ہوئےدھول کی تھاپ پروالہانہ بھنگڑےڈالےاورمٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کےکارکنوں کاکہناتھا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اورپیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا حق دلوائیں گےاوریہ بات سرائیکی صوبہ کی قرارداد منظور ہونےسے ثابت ہوگئی ہے۔