تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:53

لیاری کے چھ امتحانی مراکز پر نویں کا پرچہ منسوخ

اے آر وائی - میٹرک بورڈ کے تحت کل چار مئی کو نویں جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کا پرچہ لیاری کے چھ امتحانی مراکز پر منسوخ کردیا گیا ہے ، جبکہ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید صدیقی کے مطابق لیاری میں بنائے گئے چھ امتحانی مراکز پر کل بھی انعقاد ممکن نہیں ہے اس لیے نویں کلاس کا کل ہونے والا جنرل گروپ عربی ،فارسی،اور حسابات خانہ داری کے پرچے صرف لیاری کے چھ امتحانی مراکز پر منسوخ کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ شہر کے تمام امتحانی مراکز پر پرچے شیڈول کے موجب منعقد ہونگے ۔



لیاری کی کشیدہ صورتحال کے باعث اب تک لیاری کے امتحانی مراکز پر نویں ، دسویں جماعت سائنس ریگیولر اور جنرل گروپ کے آٹھ پرچے منسوخ کیے گئے ہیں۔ میٹرک بورڈ چیئرمین کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان میٹرک کے سالانہ امتحان کے اختتام پر کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.