تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:53

گوجرانوالہ:لاک اپ میں قیدیوں کااحتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

اے آر وائی - سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے لاک اپ میں قیدیوں نے رشوت لے کر عدالت میں پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ پولیس نے قیدیوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا ۔۔جس کے خلاف قیدیوں کے رشتہ داروں نےبھی احتجاج کیا۔



جیوڈیشل لاک اپ میں قید افراد نے بتایاکہ پولیس نےپانی مانگنے پر ایک قیدی کو شدید تشددکانشانہ بنایا۔۔۔جس کے خلاف قیدیوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس نے درجنوں قیدیوں کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا۔ جس سے قیدی لہولہان ہوگئے۔



قیدیوں نے الزام لگایاکہ پولیس انہیں رشوت لےکر پیشی پر عدالت لاتی ہے۔ قیدیوں کے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی حالت دیکھ کر جیوڈیشل لاک اپ کے باہر احتجاج کیا۔ جس پرپولیس نے ان پر بھی لاٹھی چارج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.