تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:53

لاہور : مغوی لڑکیوں کو بیچنے والاگینگ گرفتار

اے آر وائی - لاہور میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لڑکیوں کو اغواء کرکے بیچنے والے گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر لاری اڈا کے قریب سے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا جو لڑکیوں کو اغواء کرکے انہیں صادق آباد میں بیچا کرتے تھے۔



پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے سترہ سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو پچھلے چار ماہ سے پکڑنے کیلئے کوششیں کی جارہی تھیں جس میں آج انہیں کامیابی ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے بازیاب ہونے والی لڑکی کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.