2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:53
ڈی آئی خان: پانچویں کلاس کی طالبہ پر ہیڈمسٹریس کا تشدد
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان میں اسکول کی ہیڈمسٹریس نے ذاتی کام نہ کرنے پر پانچویں جماعت کی طالبہ کو شدید تشددکانشانہ بنایا۔بچی کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول عالم شیر کی ہیڈ مسٹریس زینت بی بی اسکول کی طالبہ انجمن بی بی کو ذاتی نوعیت کے کاموں کیلئے گھر بلاتی تھی۔انکار پر ہیڈمسٹریس نے طالبہ پر تشددکیا اور اس کانام اسکول سے خارج کردیا۔اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے ہیڈمسٹریس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔