2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
اسلحہ سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
اے آر وائی - پنجاب میں اسلحہ سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ حافظ آباد پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزم ٹرک میں اسلحہ چھپاکر علاقہ غیر سے لارہاتھا۔ ڈی پی او کرامت اللہ ملک نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ علاقہ غیر سے پنڈی بھٹیاں کے گاوٴں کوٹ بدر کے مقام پر ایک ٹرک سے مال اتار جارہا تھا۔
حساس ادارے نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے ملزم محمد یوسف کو گرفتار کرلیا۔ ٹرک سے چوالیس بور کی دو رائفلز، ایک جی تھری، آٹھ ایم ایم رائفل، تین سنگل بیرل، سیکڑوں میگزین، تینتالیس پستول اور چھ ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلیں۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم پنجاب بھر کے بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان کو اسلحہ فراہم کرتا تھا۔