2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
اوکاڑہ:کئی مقامات پر تجاوزات مسمار، متعدد دکاندارزیرحراست
اے آر وائی - اوکاڑہ ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کر کے کئی مقامات سے تجاوزات مسمار کردی گئیں اور متعدد دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اوکاڑہ پولیس کی بھاری نفری نے صبح سویرے راوی روڈاوراکبر روڈپرتجاوزات گرادیں۔
آپریشن کے دوران مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق ودیگر عہدیداروں کوعارضی طور پر گھروں میں نظر بند کردیا گیا ، ڈی سی او سیف انجم نے بتایا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا۔تاجروں نے الزام عائدکیاہے کہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس کے تجاوزات گرائیں۔