2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
وہاڑی:13سالہ لڑکی سے 50 سالہ شخص کے نکاح کی کوشش ناکام
اے آر وائی - وہاڑی میں پولیس نے تیرہ سالہ لڑکی کی پچاس سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔ نکاح خواں اور دولہے کوحراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
نواحی علاقے چک سینتیس ڈبلیو بی کے رہائشی حامد نے تیرہ سالہ بیٹی عاصمہ کا نکاح دو لاکھ روپے کے عوض پچاس سالہ محمد سے طے کر دیا ۔نکاح کی تقریب جاری تھی کہ تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہا اور نکاح خواں کو حراست میں لے لیا۔ اہل خانہ نے لڑکی کو پولیس کے خوف سے چھپا دیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچاکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق جلد لڑکی کو بازیاب کروالیا جائے گا۔