2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
خانپور بم دھماکے میں ملوث2 دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - پولیس اور حساس اداروں نے خانپور بم دھماکا میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان سے جدید اسلحہ اور دو بم برآمد کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خانپور میں پندرہ جنوری کو ماتمی جلوس کے دوران بم دھماکے میں ملوث شکیل اور شبیر نامی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔آر پی او بہاولپور کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
گرفتار ملزمان سے اہم شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔