2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
کراچی:سہراب گوٹھ میں آگ لگنےسےسو سےزائد جھونپڑیاں خاکستر
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سھراب گوٹھ میں واقعے سکندر گوٹھ میں جھوپڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث سو سے زائد جھوپڑیاں جل کر خاکستر ہوں گئیں۔
فائر برگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے کے باعث مکینوں کا سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا ۔ تا ہم آگ لگے کی وجہ معلوم نہ ہو سکیں ۔جھگیوں میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث قریبی واقعے کپڑوں کے گودام میں بھی آگ لگ گئی اور گودام میں رکھا ہوا سامان مکمل طور پر جل گیا۔