2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:54
پشاور:محنت کش کے مکان کی چھت گرگئی،خاتون اور2بچے جاں بحق
اے آر وائی - پشاور کے نواحی علاقے نواں کلےمیں محنت کش کے گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق، اورایک بچہ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق چھت شہتیر ٹوٹنے کے باعث گری ۔ جس کے نتیجے میں چھت کا ملبہ کمرے میں موجود خاتون اور بچوں پر آگر ا ،واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اہل محلہ کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ دوران علاج تینوں زخمی چل بسے۔