2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:55
کراچی:پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک، مسروقہ سامان برآمد
اے آر وائی - کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنےسے مارا گیا۔ چار اسلحہ سمیت گرفتار ، دو موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
ڈیفنس تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اس کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب پیر آباد پولیس نے کاروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے چار ٹی ٹی پستول ،چھینے ہوئے موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ رات گئے ڈالمیا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گلشن چورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔