تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:55

فیصل آباد: وکیل نے جج کو جوتا دے مارا

اے آر وائی - فیصل آباد میں ایک ماہ کے وقفےکےبعدجج پروکیل کےحملے کا دوسرا واقعہ پیش آیاہے،جس میں وکیل نےجج کوجوتا دے مارا تاہم فاضل جج حملےمیں محفوظ رہے۔



ٹی ایم اےلائل پورٹاؤن نےکچھ عرصہ قبل گول کچہری بازارمیں چنددکانیں سربمہر کی تھیں ۔سیشن کورٹس میں ایڈیشنل سیشن جج اسدعلی نےکیس کی سماعت کےدوران حکم امتناعی جاری کیاتومسعوداحمد ایڈووکیٹ نےمشتعل ہوکراچانک اپناجوتا اتارا اور فاضل جج کو دے مارا،تاہم فاضل جج حملے میں محفوظ رہے،



ججز نے واقعہ کےبعدعدالتی کام چھوڑ دیا،ڈسٹرکٹ بار نےواقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئےوکیل کی رکنیت معطل کردی اورممبر شپ منسوخی کیلئےسات مئی کواجلاس طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.