2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:55
گوجرانوالہ:سیشن کورٹ میں متحارب گروہوں میں تصادم12افراد زخمی
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں شہادت کے لیے آنے والے گواہوں اور پیشی پر آئے ملزمان عدالتی احاطے میں گتھم گتھا ہوگئے۔ جس سے بارہ افراد زخمی ہوئے۔
متحارب گروپوں کے وہ افراد جو آئے تھے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے۔ پیشی کے بعد جب یہ کمرہ عدالت سے آئے باہر تو خود پر قابو نہ رکھ سکے اور احاطہ عدالت میں ہی پہلے تو ہوئی گالم گلوچ۔ پھر ٹوٹ پڑے ایک دوسرے پر اور کردی لاتوں۔ گھوسوں، تھپڑوں کی بارش۔ جس کا بس چلا اس نے اینٹیں بھی ماریں۔ بپھرے ہوئے یہ لوگ کافی دیر تک پولیس کے قابو میں آئے نہ وکیلوں کے روکنے سے رکے اور کرتے رہے تابڑ توڑ حملے۔
تصادم میں ہوئے بارہ افراد لہو لہان۔۔ بلآخر تھانہ سول لائن پولیس نے گتھم گتھا افراد کو کیا الگ اور لیا پندرہ افراد کو زیر حراست ۔ کئے ان کے خلاف مقدمے درج ۔ ان گروپوں کی پانچ ماہ سے جاری خونی لڑائی اب تک چودہ افراد کی جان لے چکی ہے۔