2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:56
کندھ کوٹ : کاروکاری کا الزام، شوہر بیوی کی جان کے درپے
اے آر وائی - کندھ کوٹ میں کاروکاری کے الزام میں شوہر اور سسر نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے بھاگ کر تھانے پہنچ کر جان بچائی ۔
گاؤں مختیار سہریانی کی بیس سالہ خاتون گلبائی کا کہنا ہے اس کا شوہر نور محمد اور سسر روزانہ اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ اب وہ اس کی جان کے درپے ہوگئے ہیں اس لئے تھانے پہنچی ہوں ، ایس ایچ او گل محمدکے مطابق خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔