تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:56

فیصل آباد ،وکلاء نے شہباز شریف کے پوسٹر پھاڑ دئے

اے آر وائی - فیصل آباد جی ٹی ایس چوک پر وکلاءکا احتجاج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے بینرز اور پوسٹرز پھاڑ دئیے۔ فیصل آباد کے وکلاء نے ہائی کورٹ بینچ قائم نہ ہونے کے خلاف ضلعی کچہری سے جی ٹی ایس چوک تک ریلی نکالی اور جی ٹی ایس چوک پر احتجاج کیا ۔احتجاجکے دوران وزیر اعلی کی نئ سی این جی بسوں کے افتتاح کے بینرز اور پوسٹرز بھی پھاڑ دئیے وکلاء کا کہنا ہے فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام میں پنجاب حکومت رکاوٹ ہے ۔



وکلاء کا کہنا تھا کہ سبی جیسے چھوٹے شہر میں ہائی کورٹ کا بینچ قائم ہو سکتا ہے تو فیصل آباد میں کیو ں نہیں وکلاء وزیر اعلی کی آمد سے قبل ہی احتجاج ختم کر کے جی ٹی ایس چوک سے چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.