2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:56
کٹی پہاڑی:سیاسی جماعتوں کے تین کارکن فائرنگ سے جاں بحق
اے آر وائی - کٹی پہاڑی کے علاقے میں فائرنگ سیاسی جماعتوں کے تین کارکن فائرنگ سے جاں بحق،دوکانیں بند علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔
کٹی پہاڑی قصبہ موڑ پر نامعلوم افراد کی مرغی کی دکان پر فائرنگ کی جس سےتین افراد جن کے نام مزمل، عمران اور غیاث بتائے گئے ہیں جاں بحق ہوگئے۔
واقع کے علاقے میں سخت کشیدگی ہے ۔مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں بند کروادیں۔ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ رینجرز علاقے میں پہنچ گئی ہی۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔