2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:56
شریف برادران جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،شازیہ مری
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ شریف برادران جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی جمہوریت کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ہے ۔ صدر زرداری کی قیادت میں جمہوریت کا دفاع اور آئین کی پاسداری کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنان متحدہیں ۔
سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دفاع کیلئے صوبہ سندھ کے بارڈر پر عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا اور یہ سلسلہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور آزاد جموں کشمیر نہیں نظر آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک بار پھر ملک کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں سب سے پہلے وہ معاہدہ عوام کے سامنے منظر عام پر لائے جس کے ذریعے وہ جیل سے جدہ جا پہنچے تھے ۔ ملک کے عوام باشعور ہیں انہیں پتہ ہے کہ رات کے اندھیرے میں فرار ہونے والے قوم کی قیادت نہیں کرسکتے اس ملک کو میچوئل سیاست کی ضرورت ہے لیکن نواز شریف وزیراعظم بننے کا خواب دن میں دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر بہت مشکل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے پیروکار اور مشرف جیسے آمر سے معافی مانگنے والے عوام سے اپنے ان حرکتوں پر معافی مانگیں ۔ نواز شریف نے عوام کو نظر انداز کیا وہ وقت دور نہیں جب ملکی سیاست سے ان کا نام مٹ جائیگا ۔