تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57

اسلام آبادایئرپورٹ پر برمنگھم جانیوالی خاتون سے ہیروئن برآمد

اے آر وائی - بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی خاتون اسمگلر کو گرفتارکر کے ایک ارب مالیت کی ایک سو تیس کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی۔



حراست میں لی گئی خدیجہ برطانوی نژاد پاکستانی ہے اور اس کے ہمراہ دو بچے بھی ہیں۔ ملزمہ نے ہیروئن سوٹ کیسزمیں چھپارکھی تھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے جو بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔



اینٹی ناکورٹکس فورس نے برطانوی سفارتخانے کو بھی آ گاہ کر دیا ہے۔ خاتون اسمگلر کے پاکستان اور برطانیہ میں روابط کی وسیع پیمانے پر چھان بین شروع کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.