تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57

سوات کی فضائوں میں گونجے ، کائنات کے امن گیت

اے آر وائی - سوات میں امن بحال ہونے کے بعد موسیقاروں نے وادی سے خوف کی فضا ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ان گلوکاروں میں کائنات بھی شامل ہے جس کی سریلی آواز میں امن کے گیت وادی میں گونج رہے ہیں۔ سوات میں عسکریت پسندی بڑھنے پر خوفزدہ شہری نقل مکانی کرگئے تھے، حالات معمول پرآنے پر مقامی افرادگھروں کو واپس تو آئے لیکن ان کے دلوں میں عسکریت پسندوں کا خوف موجود رہا جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔



ڈر و خوف کی فضاختم کرنے کے لئے شروع کیں وادی کے موسیقاروں نے کوششیں، ان میں شامل ہیں ایک کم عمر گلو کارہ کائنات عمر بھی ، جنھوں نے عوام کے دلوں کا خوف ختم کرنے کیلئے اپنی سریلی آواز میں گائے گیت ساٹ ۔ ۔ ۔ سوات کی فضا ، سریلی آواز اور خوشی کے نغموں سے گونج رہی ہے ۔ کائنات جب بے سرو سامانی کے عالم میں گھر بار چھوڑ کر کراچی منتقل ہوئی تو وہاں اس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا لیکن اب وہ سوات میں خوشی سے زندگی گزار رہی ہے۔



دیگر لوگوں کی طرح کائنات عمر بھی سوات کے مستقبل سے پر امید ہے اور اپنے گیتوں کے ذریعے نہ صرف فضا کو سریلی بنا رہی ہے بلکہ گھر کا چولہا جلانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.