2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:57
انٹر کے سالانہ امتحانات دو ہزارہ بارہ کا آغاز کل سے ہورہا
اے آر وائی - انٹر کے سالانہ امتحانات دو ہزارہ بارہ کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس میں دو لاکھ سے زائد امید وار شرکت کریں گے،لیاری کی کشیدہ صورتحال کے باعث اس سال لیاری میں کوئی بھی امتحانی مرکز نہیں بنایا گیا ۔ انٹر بورڈ کے سینٹر سپرٹنڈنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انوار احمد زئی نے امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ نقل کو روکنے کیلئے شفاف انتظامات کئے جائیں۔انٹر کے سالانہ امتحانات دو ہزارہ بارہ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اس سال اصل امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے اور مذکورہ امیدوار کو تین سالہ کیلئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انٹرکے سالانہ امتحانات کا آغازسات مئی سےہورہا ہے۔ انٹرسال اول پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے اسلامیات کے پرچے سے ہوگا جس کیلئے 87امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ5جون سے شروع ہوگا جس میں آرٹس ، ریگولر اور پرائیوٹ کے ساتھ کامرس پرائیوٹ کے امیدوار شریک ہوں گے۔ تاہم لوڈشیڈنگ اس سال بھی امیدواروں کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ144نافذ کردی گئی ہے تمام فوٹو اسٹیٹ دکانیں دوران امتحان بند رہیں گی،انٹر بورڈ کے تحت انٹر کے سالانہ امتحانات کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔اس سال معروضی سوالات کے جوابات پرچے کے دو گھنٹے بعد انٹر نیٹ پر جاری کردیئے جائیں گے۔