2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58
کراچی: میاں بیوی نے گھروالوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ سہراب گوٹھ سے دو ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ریلوے ٹریک پر نوبیاہتا جوڑے نے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ محمد ساجد اور بیس سالہ سونیا پنچاب کے رہائشی تھے ۔دونوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ اتوار کی شب دونوں میاں بیوی کراچی پہنچے اور گھروالوں سے تنگ آکر ریلوے ٹریک پر خود کشی کرلی۔
نیو کراچی لاسی گوٹھ میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ پی آئی بی کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔