تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرکے سالانہ امتحانات

اے آر وائی - کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرکے سالانہ امتحانات دوہزار بارہ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ انٹربورڈ کی درخواست کے باوجود کے ای ایس سی نے امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے سے واضح طور پر انکار کر دیا جس کی وجہ سے شہر کے تمام امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ کی زد میں رہے۔



پہلے پرچے کے دوران گرمی اور حبس کے باعث امیدواروں کی امتحانی کاپیاں خراب ہونے کی شکایتیں سامنے آئیں۔ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی ، ناظم امتحانات عمران چشتی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔



انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کے پہلے مرحلے میں پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل ریگولر سال اول کے امتحانات میں ایک لاکھ اکسٹھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ بوائز ناظم آباد کے امتحانی مراکز پر نقل کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔



ادھر سکھر ضلع میں فر سٹ ائیر ،انٹر کے سالانہ امتحانا ت میں تقر یباًپچاس ہزار طلباء اور طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ سو امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ فرسٹ ایئر کے پرچے میں نقل زور وشور سے جاری رہی۔ نقل کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں نے مختلف امتحانی مرا کز کا دورہ کیا اور نقل کر نے والے طلباء اورطالبات کو امتحانی سینٹرز سے باہر نکال دیا۔ کئی طلباء اور طالبات سے مو بائل فون بھی چھین لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.