2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58
لاہور : طالب علم بس سے گر کر ہلاک
اے آر وائی - لاہور میں ایک طالب علم بس سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ مشتعل طلبا نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد تین بسوں کو آگ لگادی۔ طلبا کے احتجاج سے دو گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی۔
لاہور کے علاقے لال پل کا رہائشی طالب علم بس سے لٹک کر کالج جارہا تھا، دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب ڈرائیور نے بس کا دروازہ بند کردیا جس سے وہ پھسل کر نیچے گرگیا اور ہلاک ہوگیا۔ طالب علم کے ساتھیوں نے واقعے کے خلاف دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب تین بسوں کے شیشے توڑ دئیے اور انہیں آگ لگادی۔
احتجاج کے سبب دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔ بس کے شیشے توڑنے کے دوران چند طالب علم زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال متقل کردیا گیا۔ دو گھنٹے احتجاج کے بعد طلبا منتشر ہوگئے۔