2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58
فیصل آباد: جج کو جوتا مارنے کے خلاف ججز کا بائیکاٹ
اے آر وائی - فیصل آباد سیشن کورٹ میں دور روز قبل وکیل کے جج کو جوتا مارنے کے خلاف ججز نے آج بھی عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔
ججز کی ہڑتال کے باعث سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ججز نے فیصلہ کیاہے کہ جج کو جوتا مارنے والے وکیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونے تک کام نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد نے جنرل ہاوٴس اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شرکت کریں گے۔