تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58

پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، ایک سالہ بچی وائرس کا شکا

اے آر وائی - پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ۔خیبر ایجنسی کی ایک سالہ اقراء پولیو وائرس کا نیا شکار بنی۔ ذرائع کے مطابق اس نئے کیس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر سولہ ہو گئی۔



اقراء کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر سے ہے۔ ایک ماہ پہلے ڈبلیو ایچ او نے چیف سیکر ٹری خیبر پختونخواہ کو باڑہ میں پولیو کی بگڑتی صورتحال سے آ گاہ کیا تھا۔ باڑہ سے نقل مکانی کی وجہ سے نواحی علاقوں پشاور ، نوشہرہ اور کراچی میں پولیو وائرس پھیلنے کا خطر ہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.