تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:58

لیہ: بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام،بنک گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - لیہ میں بنک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ مزاحمت پر بنک گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق اور کیشئیر شدید زخمی ہوگیا۔



لیہ کے علاقہ پیر چگی میں دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر بنک میں داخل ہوئے اور عملہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم گارڈ کی طرف سے مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بنک گارڈ غلام رسول، عبداللہ ناصر، اللہ دتہ جاں بحق جبکہ کیشئیر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



بنک میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہ بن سکی واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.