تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:59

کراچی:کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جن کے قبضے سے دس راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔



ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر شیر شاہ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد تین ملزمان عبدالغفار بگٹی، شمس الدین بگٹی، اور سیفل بگٹی کو گرفتار کرکے دس راکٹ لانچر اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی ہیں۔ چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان لیاری گینگ وار کے ملزمان کو اسلحہ اور گولہ بارو سپلائی کرتے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.