تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:0

ڈیرہ غازی خان: تیزاب سے جھلسنے والی خاتون چل بسی

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کےقریب تیزاب سے جھلسنے والی خاتون بائیس روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔



پولیس کے مطابق تونسہ بائی پاس کے قریب بائیس روز قبل مو ٹر سائیکل سوار دو افراد نے خاندانی رنجش پر تیزاب پھینکا تھا، جس سے دو بہینیں حاجراں بی بی،نصرت بی بی ،آٹھ سالہ وسیم اورمحمد نواز شامل جھلس گئے۔ حاجراں بی بی کا جسم مکمل طورپرجھلس گیا تھا جسےنشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ پولیس تھانہ صدر نےملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کےانھیں جیل بھیج دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.