تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:2

لاہور: وکلا کا پولیس اہلکار پر تشدد ، وردی پھاڑ دی

اے آر وائی - سیشن کورٹ لاہور میں وکلا نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی۔ اے ایس آئی زوہیب کی عبدالرشید ایڈووکیٹ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر زوہیب کو بار روم میں بند کر کے تشدد کیا گیا۔ بعد میں بار رہنماؤں نے مداخلت کرتے ہوئے فریقین میں صلح کرادی۔



اے ایس آئی زوہیب کے مطابق اس کا ایک وکیل سے زمین کا تنازع ہے جس پر اس کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور جب وہ پیشی پر آیا تو وکلا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.