تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:2

کراچی: طالبان سے تعلق کا شبہ، 3 افراد زیر حراست

اے آر وائی - کراچی میں رینجرز نے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں کارروائی کے دوران رینجرز نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ا ن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.