2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:2
کراچی:نیشنل کالج میں آج لیا گیا پیپر ملتوی کر دیا گیا
اے آر وائی - کراچی میں گورنمنٹ نیشنل کالج میں انٹر کے امتحانات کے موقع پر نقل کرانے سے روکنے پر بیرون عناصر نے کالج کے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آفس میں توڑ پھوڑ کی۔ ناظم امتحانات نے نیشنل کالج میں آج لیا گیا انٹرکا پیپرملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
کالج کے پرنسپل پر تشد کے خلاف سندھ پروفیسرز، لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) نے کل سے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا بائیکاٹ کردیا، جبکہ آج دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے پرچے کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا، واقعے کے بعد انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمدزئی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل متعلقہ کالج پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا ، جہاں اساتذہ سے ان کی بات چیت جاری ہے ۔