2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:2
ممتاز بھٹو مفادات کی خاطر نواز لیگ میں شامل ہوئے،آغا سراج
اے آر وائی - صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو اپنے مفادات کی خاطر نواز لیگ میں شامل ہوئے، وہ سندھ کی عوام کے مجرم ہیں، اپنے مفادات کو عزیز سمجھ کر قومپرست سیاست کو الوداع کیا۔
پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو سندھ کی عوام کی خدمت تو نہیں کرسکا، اب کیا نواز شریف اس سے پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے کی امید رکھتا ہے۔ نواز لیگ کا سندھ میں کوئی ووٹ بینک نہیں، نواز شریف جلسے کرکے خود کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام دوسرے صوبوں کی طرح بلاول بھٹو اور صدر زرداری کے ساتھ ہے۔