2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:3
پشاور: مکان میں آتشزدگی، 3بچے جاں بحق
اے آر وائی - پشاورکے مضافاتی علاقے میں مکان میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پرنصیرنامی شخص کے کم سن بچے فاطمہ اور عاصم اور بھتیجا معاذکمرے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا ۔
آگ کی شدت سے کمرے کی کچی چھت بھی گرگئی۔ واقعے میں تینوں بچے بری طرح جھلس گئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔