تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:3

لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ،لاہور میں مظاہرے پھوٹ پڑے

اے آر وائی - آئی پی پیز کو عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی پیداوار میں غیر معمولی کمی آئی ہے ۔ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنے کے بعد لاہور میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔



حکومت نے آئی پی پیز کے 232 ارب روپے ادا کرنے ہیں جس کی وجہ سے متعدد پاور پلانٹس بند ہوگئے۔ غیر معمولی لوڈ شیڈنگ سے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ جگہ جگہ احتجاج ہورہا ہے۔ مزدوروں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑگئے ہیں۔



صوبائی دارلحکومت لاہور میںپندرہ سے اٹھارہ جبکہ دیہی علاقوں میں 20 سے 22 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے روز مرہ کے معمولات تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ واکس پاپس۔۔عوام پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر ادا ئیگیاں کر دی جائیں تب بھی بحران پر قابو پانے میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔



عدم ادائیگی کے باعث آئی پی پیز کو دی گئی حکومتی گارنٹی بھی ڈیفالٹ کر گئی ہے، عوام کہتے ہیں کہ اگر حکومتی عیاشیوں کی بجائے بجلی کے بلوں سے اکھٹی ہونے والی رقم آئی پی پیز کو ادا کر دی جائے تو لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.