تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4

ڈی آئی جی لٹنے سے بچ گئے ،پستول گنوا بیٹھے

اے آر وائی - کراچی میں ڈی آئی جی سے ڈاکو رقم تو نہ چھین سکے تاہم ان کی پسٹل چھین کر لے گئے ۔ ڈیفنس میں واقع منی چینجرسے پندرہ ہزار ڈالر لے کر ڈی آئی جی سلیم اختر صدیقی اپنے گھر خیابان شجاعت پہنچےتو تعاقب کرکے آنیو الے ملزمان نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی ۔



ایک سوچھبیس ڈاکوؤں کو پولیس مقابلوں میں مارنےوالے ڈی آئی جی سیلم اختر صدیقی نے ڈاکوؤں پر اسلحہ تان لیا تاہم ملزمان نے پھرتی دکھاتےہوئے سابق ڈی آئی جی سے پستول چھین لی اور فرارہوگئے ۔ ڈی آئی جی سیلم اختر کے مطابق ملزمان حلیے سے پولیس اہلکار معلوم ہوتے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.