تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4

عارضہ قلب نےوالدین کالخت جگرچھین لیا،دوسرا ننھابھی مبتلا

اے آر وائی - لاہورمیں عارضہ قلب سے شیرخوار بیٹے کی موت کےبعدغریب والدین کے گھر میں نئی مصیبت نے ڈیرے ڈال لیے ۔ نو ماہ کا معصوم بچہ جب دل میں سوراخ کی تکلیف سے تڑپتا ہے تو غربت وافلاس کےمارےوالدین کو خون کے آنسو رلادیتا ہے ۔



خرم دن بھر کی محنت مزدوری کے بعد جب گھر لوٹتا ہے تو عام لوگوں کی طرح وہ بھی اپنے معصوم کو گود میں اٹھاکر دن بھر کی تھکن دور کرتا ہے، تاہم جب اس کا ننھا پھول دل میں موجود سوراخ کی تکلیف سے تڑپتا ہے تو غربت اس کے لئے زندگی کا روگ بن جاتی ہے۔



گھریلو کام کاج میں مصروف ماں بچے سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں ہوتی، ابھی کچھ عرصہ قبل تو دل کے عارضے نے ان سے ایک ننھا پھول چھینا تھا کہ دل کا ایک نیا مریض ان کے گھر مہمان بن گیا ہے۔ غربت کے مارے اس گھرانے کو سمجھ نہیں آتی کہ اس مہمان کے علاج کے لئے رقم کہاں سے لائے۔



ارباب اختیار کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی غم زدہ ماں باپ کا دکھ بانٹ کر معاشرے کے زندہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.