2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4
سپلاکا انٹر کے سالانہ امتحانات کا بائیکاٹ ختم کرنے اعلان
اے آر وائی - انٹر بورڈ اور سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سپلا نے انٹر کے سالانہ امتحانات کا بائیکاٹ ختم کرنے اعلان کردیا ہے اور بائیکاٹ کی کال واپس لے لی ہے۔
انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی کے مطابق کمشنر کراچی نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر اساتذہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگااور امتحانی مراکز پر مزید سکیورٹی بڑھا دی جائیگی۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ نیشنل کالج میں بیرون عناصر کی جانب سے کالج پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سپلا نے امتحانی عمل کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔
سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر اطہر حسین مرزا نے کہا ہے کہ اگر صورت بدستور اسی طرح رہی تو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے تاہم طلبا کے مستقبل کے مفاد میں ہم نے بائیکاٹ ختم کردیاہے۔