2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4
کراچی میں فائرنگ تشدد،چھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو دوستوں سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ کے واقع میں پچاس سالہ ملک شہباز جاں بحق ہوا جبکہ ملیر بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں بیس سالہ اسماعیل اور تیس سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوئے ۔ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی ۔
پاک کالونی تھانے کی حدود میں لیاری ندی سے دو لاشیں ملیں جن کی شناخت فواد شیخ اور طارق کمال کے ناموں سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے دونوں افراد آپس میں دوست تھے جو چند روز سے لاپتہ تھے جن کی گمشدگی کی رپورٹ گزری تھانے میں درج ہے،لیاری موسی لین سے بھی ایک تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔