2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4
ایمپریس مارکیٹ میں پولیس کی کارروائی،3افراد زیر حراست
اے آر وائی - کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے ہنگامی آرائی کی۔ پولیس نے ایمپریس مارکیٹ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں محمد اعظم نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانوں میں توڑپھوڑ بھی کی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ایمپریس مارکیٹ کے عقب میں واقع علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بندکر کے سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔