2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4
کراچی:انٹر کےامتحانات آج معمول کےمطابق ہوں گے
اے آر وائی - ناظم امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں گورنمنٹ نیشنل کالج کا امتحانی مرکز تبدیل کر کے ڈگری کالج گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
انٹر بورڈ کے تحت آج ہونیوالے امتحانات معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ مختلف امتحانی مراکز پر پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز نیشنل کالج میں پرنسپل پر تشدد کیخلاف سپلا نے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا تاہم کامیاب مذاکرات کے بعدسپلا نے بائیکاٹ کی اپیل واپس لے لی ہے۔
پرنسپل پر تشدد کے خلاف مبینہ ٹاون پولیس نے کالج پرنسپل پر تشدد کیخلاف بیس سے زائد طلبہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جس کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات کے مطابق دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے تمام پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔