تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4

گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری کی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

اے آر وائی - گجرانوالہ میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو نہین پایاجاسکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ارد گرد کا علاقہ خالی کرالیا ہے۔



فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے کی جانے والی تمام کوشش ناکام ہوگئیں ۔اور فیکٹری جل کر راکھ ہوگئی ۔ آگ کی شدت اس قدر تھی کہ اس کے اس کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے مگر فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو فیکٹری ایریا سے آگے پھیلنے سے روکنے میں بڑی حد تک کامیا ب رہا۔ آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پانے کی کوشسش کی جارہی تھی اور فائر بریگیڈ کے متعد د گاڑیا ں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.