تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:4

کراچی:کورنگی سے دولاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد8ہوگئی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی سے علی الصبح دو لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیاگیا۔ مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید آٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبر کی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو نوجوانون کو نشانہ وار قتل کردیا،دونوں نوجوانوں کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کراچی کے کالونی پل کے قریب فائرنگ کے واقع میں پچاس سالہ ملک شہباز جاں بحق ہوا جبکہ ملیر بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں بیس سالہ اسماعیل اور تیس سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوئے ۔ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی۔



پاک کالونی تھانے کی حدود میں لیاری ندی سے دو لاشیں ملیں جن کی شناخت فواد شیخ اور طارق کمال کے ناموں سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے دونوں افراد آپس میں دوست تھے جو چند روز سے لاپتہ تھے جن کی گمشدگی کی رپورٹ گزری تھانے میں درج ہے،لیاری موسی لین سے بھی ایک تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.