تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5

لاہور:ایک اور پولیس آفیسر وکلا گردی کا شکار

اے آر وائی - سیشن کورٹ لاہور میں ایک اورپولیس افسربن گیا وکلا ء گردی کا نشانہ،جس کے سر ،گردن اور ہاتھوں پر شدید چوٹیں آئیں اور وردی پھاڑ دی گئی ۔



سیشن کورٹ لاہورمیں وکلاگردی کا شکار ہونے والاسب انسپکٹر امتیاز واہلہ کو وکلا نے شدید ذودوکوب کیا سر پھاڑ دیا گیا وردی تار تار کر دی جبکہ گردن پر بھی زخم آیا اور پورے جسم پر خراشیں موجود ہیں یادر ہے کہ گزشتہ روز بھی چند وکلاء نے اسی عمارت میں اے ایس آئی زوہیب کو شدید تشدد کانشانہ بنایااور وردی پھاڑ ڈالی۔



زخمی سب انسپکٹر امتیازواہلہ نے بتایا کہ قمر شاہد میوایڈوکیٹ مقدمےمیں ملزمان کا نام ڈالنے کیلئے بےجا دباؤ ڈال رہا تھا جسے نہ ماننے پرتشدد کیا گیا۔ زخمی سب انسپکٹر نے بتایا کہ وکلاء ہماری اعلیٰ افسران سےشکایت کی بجائےحملوں پراترآئےہیں۔ وکلاء گردی کےآئے روز شکار بننے والے اعلیٰ عدالتوں اوربارکونسلوں کی قیادت سےانصاف کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.