2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:5
کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا۔ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا او تفتیش شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا تھا۔